کھیل
Time 04 اگست ، 2022

بابر اعظم نے کامن ویلتھ میڈل لینے والوں کیلئے کیا کہا؟

ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے: بابر اعظم، فوٹو : انسٹاگرام
ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے: بابر اعظم، فوٹو : انسٹاگرام

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ میڈلسٹ لینے والوں کیلئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا مجھےاپنے سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے۔

انہوں نے کہا ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

اس سےقبل  شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں برانز میڈل جیتا جو انہوں نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔

 خیال رہے کہ پاکستان کے رواں کامن ویلتھ گیمز میں 2 میڈلز ہوگئے ہیں۔ 

مزید خبریں :