Time 04 اگست ، 2022
کھیل

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا میڈلز جیتنے والوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے: ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ۔ فوٹو فائل
 کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے: ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ نوح بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا ہے، اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید خبریں :