Time 04 اگست ، 2022
پاکستان

محکمہ اینٹی کرپشن کی میٹرک بورڈ کراچی میں کارروائی، امتحانات کے نتائج کا ریکارڈ ضبط

ڈپٹی ناظم امتحانات کو تحقیقات کیلئے کل طلب کرلیا گیا— فوٹو: فائل
ڈپٹی ناظم امتحانات کو تحقیقات کیلئے کل طلب کرلیا گیا— فوٹو: فائل

محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ امتحانات کے نتائج کا ریکارڈ ضبط کرلیا اور ڈپٹی ناظم امتحانات کو تحقیقات کیلئے کل طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی کے آفس میں کارروائی کی اور ڈپٹی ناظم امتحانات کےدفتر میں ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔

کارروائی کے وقت چیئرمین و ناظم امتحانات آفس میں موجودنہ تھے، بورڈ حکام سے گزشتہ سال ہونے والے امتحانات کا رکارڈ طلب کیاگیا۔

اینٹی کرپشن حکام میٹرک بورڈ آفس سے ریکارڈ اوردستاویزات لے کے چلے گئے اور مزید تحقیقات کیلئے ڈپٹی ناظم امتحانات کو کل طلب کرلیا گیا۔

مزید خبریں :