05 اگست ، 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھےگا۔
5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام پر بلاول بھٹو نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا بھارت نے آرٹیکل370 اور 35 اے میں تبدیلی کرکےاقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، تین سال گزر چکے لیکن مقبوضہ وادی کےعوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنےچارٹر پرعملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔
دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کہتے ہیں کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت تقریباً 42 لاکھ غیر ریاستی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرچکا ہے، اس کا مقصد استصواب رائے میں کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے۔