Geo News
Geo News

Time 05 اگست ، 2022
دنیا

امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، تعداد 7 ہزار ہوگئی

واشنگٹن، نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں/ فائل فوٹو
واشنگٹن، نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں/ فائل فوٹو

امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کیسز کی تعداد 7 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

واشنگٹن، نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ نے بیماری کے سبب ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اطلاق سے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے ہنگامی امداد جاری کی جاسکے گی ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔