گلوکارہ نصیبو لال کے بیٹے کی ماں کا گایا ہوا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

ان دنوں گلوکارہ نصیبو لال کے بیٹے کی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

نصیبو لال کے بیٹے مراد حسین کی یہ ویڈیو چند ماہ پرانی ہے لیکن آج کل اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنائی ہوئی ہے جس میں گلوکارہ کے بیٹے مراد حسین اپنی والدہ کا گانا دل جھوم جھوم گا رہے ہیں۔

نصیبو لال کے بیٹے کی اس ویڈیو پر گلوکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نصیبو لال نے دل جھوم جھوم گانا کوک اسٹوڈیو میں گایا تھا جس نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔

مزید خبریں :