دنیا
Time 05 اگست ، 2022

وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد شدید زخمی

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو فائل
آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو فائل

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد  شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ اسکوائر پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ جمعرات کو  پیش آیا جس کی زد میں آکر  دو مرد اور دو خواتین زخمی ہو گئے، چاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر آفیسر کے مطابق لافائیٹ اسکوائر 7 ایکڑ پر مشتمل ایک پبلک پارک ہے جہاں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے، آسمانی بجلی ایک درخت پر گری تھی جس کے قریب موجود ان چار افراد کو نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :