05 اگست ، 2022
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے دو ریسلرز فائنل میں پہنچ گئے۔
انعام بٹ 86 کلوگرام اور زمان انور 125 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ 86 کلوگرام کے سیمی فائنل میں انعام بٹ نے جنوبی افریقی ریسلر کو شکست دی۔
پاکستان کے عنایت اللہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد برانز میڈل کا میچ کھیلیں گے۔
فائنل اور برانز میڈل کے مقابلے رات نو بجے شروع ہوں گے، انعام بٹ فائنل میں بھارت کے دیپک پونیا سے مقابلہ کریں گے۔
زمان انور کا فائنل میں معرکہ کینیڈا کے امرویر ڈیشی سے ہوگا جبکہ عنایت اللہ برانز میڈل کیلئے اسکاٹ لینڈ کے راس کونلی سے مقابلہ کریں گے۔