Time 05 اگست ، 2022
کھیل

ناصر حسین نے بابر اعظم کے حوالے سے بھارتی مداحوں سے کیوں معذرت کی؟

سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے معترف نکلے۔

ناصر حسین نے  آئی سی سی کے ویب شو م ماسٹر کلاس میں سوئنگ کے خلاف کور ڈرائیو کھیلتے وقت بابراعظم کی مثال دی۔

انہوں نے کہا کہ جب گیند باہر کی طرف سوئنگ ہو رہی ہو تو بابراعظم سوئنگ کے ساتھ بہتر طریقے سے کھیلتے ہیں، ای این بیل،کین ولیمسن ،کےایل راہول، جو روٹ اور بابراعظم کی کور ڈرائیو  بہترین ہے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ مداحوں سے معذرت لیکن بابراعظم کی کور ڈرائیو مجھے پسند ہے،میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا لیکن بابرکی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اگر نوجوان بیٹرز کو کور ڈرائیو سیکھنی ہو تو میں انہیں بابراعظم کو کھیلتے دیکھنے کا مشورہ دوں گا۔

مزید خبریں :