05 اگست ، 2022
پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز 200 میٹر دوڑ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل کی پہلی ریس میں شجر عباس 20.89 کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کی کوالی فیکشن کا انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا ۔
ہیٹ ٹو میں دو ٹاپ پوزیشن کے علاوہ کوئی بھی پلیئر شجر سے بہتر ٹائمنگ نہ دے سکا جبکہ تیسری سیمی فائنل ریس میں ایسواٹینی کا ایک ایتھلیٹ ہی شجر سے بہتر ٹائم میں ریس مکمل کرسکا ۔
یوں پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں رہنے میں کامیاب رہے اور آٹھویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے ۔
شجر عباس 200 میٹر کے فائنل میں جگہ بنانے والے واحد اییشن ایتھلیٹ ہیں۔ فائنل ریس ہفتے کی شب ڈیڑھ بجے ہوگی۔