پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی مقرر کردیا

پی ٹی آئی کی جانب سے سردار ہاشم ڈوگر کو وزیر داخلہ پنجاب اور جیل خانہ جات مقرر کیے جانے کے بعد وزیراعظم نے عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کی جانب سے سردار ہاشم ڈوگر کو وزیر داخلہ پنجاب اور جیل خانہ جات مقرر کیے جانے کے بعد وزیراعظم نے عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں رکن صوبائی اسمبلی سردار ہاشم ڈوگر کو وزیر داخلہ پنجاب اور جیل خانہ جات مقرر کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان سے مسلم لیگی رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سردار ہاشم ڈوگر کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جبکہ عبدالغفار ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 ملتان ہی سے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف میں کافی اہمیت اختیار کرچکے ہیں جو عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پرانے لیگی رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی کا عہدہ دیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی ڈوگر برادری میں مقبولیت کو تقویت ملے گی۔

ملک عبدالغفار ڈوگر سال 2013 سے سال 2018 تک قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہے۔

مزید خبریں :