06 اگست ، 2022
کراچی: محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شکار کیے گئے 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز اور 4 سانپ برآمد کر لیے۔
سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر عظیم خان، اعجاز نوندانی، لال محمد اور مدن لال کی جانب سےخفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان ان جانوروں سے مضر صحت دوائیاں بنا کر عوام کو جھانسا دیکر اسے فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں،کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
ٖوائلڈ لائف انتظامیہ کے مطابق عملے نے بعد ازاں برآمد کیے گئے 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز کو ان کے قدرتی ماحول میں لے جاکر آزاد کر دیا۔