Time 06 اگست ، 2022
پاکستان

چیف سیکرٹری پنجاب نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا__فوٹو فائل
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا__فوٹو فائل

چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حوالے سے مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے قریبی ذرائع کے مطابق مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر  پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ  اسٹیمپ نہیں بن سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں کہا گیا ہے سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور  پر بھی کام چھوڑ دیا ہے، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس، وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں بھی غیر حاضر تھے۔

 چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔

مزید خبریں :