پاکستان
06 اگست ، 2022

تحریک انصاف کا 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے: عمران خان— فوٹو: فائل
موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے: عمران خان— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 13 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM