دنیا
Time 06 اگست ، 2022

نیویارک میں گھریلو تشدد سے تنگ بھارتی نژاد خاتون نے خودکشی کر لی

نیویارک میں 8 سال سے جاری گھریلو تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی — فوٹو: فائل
نیویارک میں 8 سال سے جاری گھریلو تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی — فوٹو: فائل

نیویارک میں 8 سال سے جاری  مبینہ گھریلو تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ بھارتی نژاد خاتون مندیپ کور نے اپنے شوہر رنجودبیر سنگھ سندھو کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔

مندیپ کور اپنی 4 اور 6 سالہ بیٹیوں کے ہمراہ نیویارک میں شوہر کے گھر میں رہتی تھیں جبکہ ان کے خاندان کا  تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے۔

انسٹاگرام پیچ دی کور موومنٹ کے مطابق نیویارک پولیس واقعے کی  خودکشی کے بجائے ہومیسائیڈ کے طور پر تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :