06 اگست ، 2022
بھارت ریاست تامل ناڈو کے ایک مقابلہ حسن میں پولیس افسران کو ریمپ پر واک کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں 5 پولیس افسران کو پولیس افسر کے کردار پر فلمائے گئے ایک گانے پر ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی اس انوکھی ریمپ واک پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر سمیت پانچوں افسران کا تبادلہ کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پانچوں افسران کو بیوٹی مقابلوں کے دوران سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا جہاں مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے ان سے اصرار کیا کہ وہ ریمپ پر واک کریں۔
پولیس افسران کی ڈیوٹی کے دوران ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے پانچوں افسران کو سزا دیتے ہوئے ان کا تبادلہ کر دیا ہے۔