دنیا
Time 06 اگست ، 2022

بائیڈن کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود آئسولیشن میں رہیں گے

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق صدر بائیڈن کی طبیعت بہتر ہے، صدر بائیڈن کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے— فوٹو: فائل
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق صدر بائیڈن کی طبیعت بہتر ہے، صدر بائیڈن کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے— فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا  تاہم وہ دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق صدر بائیڈن کی طبیعت بہتر ہے، صدر بائیڈن کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

79 سالہ امریکی صدر 21 جولائی کو کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر کا ایک بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 30 جولائی کو دوبارہ مثبت آیا تھا۔

مزید خبریں :