Time 07 اگست ، 2022
دنیا

آسمانی بجلی گرنے سے کیوبا کا ایندھن ڈپو تباہ، درجنوں افراد زخمی

آسمانی بجلی گرنے سے کیوبا کے ایندھن ڈپو  میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور کئی لاپتہ ہو گئے۔ 

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آئے روز  آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں،کیوبا میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ کیوبا کے ایندھن ڈپو میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایندھن اسٹوریج کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز لگنے والی آگ نے دوسرے ٹینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایندھن ڈپو کو  شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے 17 اہلکار لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ بہت سے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :