ممنوعہ فنڈنگ کیس: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ایف آئی اے میں طلب

ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے۔ فوٹو فائل
ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دو نجی بینکوں کے افسران کو بھی ایف آئی اے آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو 12 اگست اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :