ویڈیو: انڈسٹری میں آتے ہی شادی کرنے سے متعلق سوال پر شہزاد شیخ نے کیا جواب دیا؟

پاکستانی اداکار شہزاد شیخ کی ایک مداح نے ان سے انڈسٹری میں آتے ہی شادی کرنے سے متعلق سوال کر ڈالا۔

اداکار شہزاد شیخ اداکارہ اور  بہن مومل شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو ایک مداح لڑکی نے شہزاد شیخ کو سر کہہ کر مخاطب کیا جس پر شہزاد شیخ نے ٹوکا، جس کے بعد لڑکی نے شہزاد مخاطب کرتے ہوئے ان سے جلد شادی سے متعلق سوال کیا، جواب میں شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ وقت آگیا ہے شادی کر لینی چاہیے جس کے بعد میں نے شادی کر لی۔

بعد ازاں تابش ہاشمی کے سوال پر شہزاد شیخ نے بتایا کہ ان کی عمر  اس وقت 28 سال ہے اور انھوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں :