07 اگست ، 2022
کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب کہ ماں باپ کی حالت خراب ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچوں کے والدین کی حالت نازک ہے، جاں بحق بچوں میں دس سال کا نورالعین اور 13 سال کا حسنین شامل ہے ۔
بچوں کی میتیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال جب کہ بچوں کے والد اور والدہ کو طبی امداد کے لیے دیگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔