کھیل
Time 09 اگست ، 2022

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان،جسپریت بمراہ اسکواڈ سے باہر

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایشیا کپ کرکٹ  ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے  جبکہ ویرات کوہلی اور روی چندرن ایشون کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشب پنٹ، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک ،ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا،لیگ اسپنر چاہل، روی بشنو، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور آوش خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ  بورڈ کے مطابق جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا  جس میں پاکستان ،بھارت سمیت6  ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان اور بھارت 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔