وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، پاکستان میں 1ارب ڈالر سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے فون پر رابطہ کیا اور  پاکستان میں 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران  دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم نے یو اے ای میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا، یو اے ای کے صدر نے بھی پاکستان میں بارشوں سے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

یو اے ای کے صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران کی شہادت پر بھی اظہار تعزیت کیا۔

مزید خبریں :