دنیا
Time 09 اگست ، 2022

روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

روس نے قازقستان سے ایران کا سیٹلائٹ (خیام ) خلا میں بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے منگل کے روز قازقستان کی ائیر بیس سے ایران کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا۔ روسی مشن نے سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ایرانی سیٹلائٹ کا پہلا ٹیلی میٹری ڈیٹا موصول ہوگیا ہے۔

فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کو خدشہ ہے کہ روس ایرانی سیٹلائٹ سے یوکرین میں فوجی اہداف کی نگرانی کرے گا تاہم ایران نے امریکی انٹیلی جنس کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اس میں کسی تیسرے ملک کا عمل دخل نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مغرب کے خلاف مل کر کام کرنے کے عہد کے 3 ہفتے بعد روس کی جانب سے ایران کے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔

مزید خبریں :