Time 09 اگست ، 2022
پاکستان

25 مئی کو تشدد میں ملوث کرداروں کیخلاف ایکشن ہوگا: وزیر داخلہ پنجاب

عمران خان سے کل ملاقات سے واپسی پرپولیس حکام کےساتھ میٹنگ ہوگی: ہاشم ڈوگر— فوٹو: فائل
عمران خان سے کل ملاقات سے واپسی پرپولیس حکام کےساتھ میٹنگ ہوگی: ہاشم ڈوگر— فوٹو: فائل 

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر  نے کہا ہے کہ 25 مئی کو تشدد میں ملوث کرداروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھاکہ کل پارٹی چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کروں گا اور بنی گالا سے واپسی پرپولیس حکام کےساتھ میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 25  مئی کو تشدد میں ملوث کرداروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں 25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :