بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، ندی نالوں میں طغیانی آگئی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، لسبیلہ،سبی ،بولان ،کوہلو ،ہرنائی اور لورالائی میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو ژوب، بارکھان ،آواران،واشک،خاران، قلات، پنجگور، کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد کوہلو ،ہرنائی ،بولان ،لسبیلہ ،خضدار ،لورالائی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی رہی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :