شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں  پولیس اہلکار یونیفارم میں دیکھے جاسکتے ہیں، اس سے قبل پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز گل کو سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ لے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سکیورٹی اہلکار شہباز گل کو گاڑی سے باہر آنے کا اشارہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے  باہر نہ آنے پر گاڑی کا شیشہ توڑا گیا۔

ویڈیو میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے بعد شہباز گل کو باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے،پی ٹی آئی کے دعوے کے بر عکس شہباز گل کو نہ گھسیٹا جا رہا ہے اور نہ ہی تشددکیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شہباز گل پولیس اہلکاروں کے ساتھ چلتے ہوئے گاڑی میں جاکر بیٹھے۔

اس کے علاوہ شہباز گل کے ڈرائیور کا بھی تشدد کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شہباز گل کے ڈرائیور پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی رہنما کے اترنے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی آرام سے سائیڈ پر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :