امریکی کمپنی کو نوکری کیلئے زیادہ سونے والوں کی تلاش

یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے لیے اچھا خاصہ معاوضہ بھی دیا جائے گا__فوٹو: فائل
یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے لیے اچھا خاصہ معاوضہ بھی دیا جائے گا__فوٹو: فائل

کیا کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ اسے آرام کرنے کے بھی پیسے ملیں گے؟ جی ہاں! سوچا تو ضرور ہوگا لیکن خوابوں میں اور اب امریکی کمپنی نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔

امریکا کی ایک نجی کمپنی نے سونے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد کی تلاش شروع کی ہے جنہیں سونے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک میں قائم گدے بنانے والی کمپنی کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہوں۔

کمپنی کے مطابق امیدوار کو اس جاب پر اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیوز بھیجنا ہوں گی جس میں یہ دکھایا گیا ہو کہ وہ سونے میں کتنے ماہر ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سوسکتے ہوں۔

تاہم یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے لیے اچھا خاصہ معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

مزید خبریں :