Time 10 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل

راجو شری واستو / فائل فوٹو
راجو شری واستو / فائل فوٹو

بھارتی کامیڈین اور اداکار راجو شری واستو کو ایک جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا۔

10 اگست کی صبح نئی دہلی کے ایک جم میں یہ واقعہ پیش آیا۔

راجو شری واستو کی ٹیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں معمولی شدت کے ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا جس کے بعد کامیڈین کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو رننگ مشین پر دوڑتے ہوئے گر گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر آل انڈیا انسٹیٹوٹ آف میڈٰکل سائنسز میں منتقل کیا گیا۔

اب ان کی حالت بہتر ضرور ہے مگر انہیں ڈسچارج سے قبل اسپتال میں مزید چند روز رکھا جائے گا۔

راجو شری واستو پہلے ہی امراض قلب سے متاثر تھے اور کچھ عرصے قبل ان کے دل میں سٹنٹ نصب کیا گیا تھا۔

کامیڈین سنیل پال نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'راجو بھائی کو آج ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا مگر اب وہ بالکل ٹھیک ہیں، وہ اس وقت اسپتال میں ہیں اور ان کا علاج ہورہا ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں'۔

مزید خبریں :