چین میں مہنگائی کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر

چین میں مہنگائی کی شرح 2.7 فیصد رہی / رائٹرز فوٹو
چین میں مہنگائی کی شرح 2.7 فیصد رہی / رائٹرز فوٹو

چین میں مہنگائی کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چین کے محکمہ شماریات کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں جولائی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔

سبزیوں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ستمبر 2020 کے بعد پہلی بار ہے جب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر چین میں مہنگائی کی شرح جولائی 2020 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ ہوئی۔

چین میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں تو اضافہ ہوا ہے مگر دیگر اشیا کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کمی آئی۔

چین میں کووڈ کی وبا کے باعث پابندیوں سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں جس سے مختلف اشیا کی طلب میں کمی آئی۔

مزید خبریں :