10 اگست ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مہینوں میں قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے فوج کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولرز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’کیا شہداء کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔‘