Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ کے سرکاری کالجز میں طالبات کو موٹرسائیکل چلانا سکھائی جائے گی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سندھ کے سرکاری کالجز میں طالبات کو موٹرسائیکل چلانا سکھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز سے موٹرسائیکل چلانے کی خواہشمند طالبات کی فہرست مانگ لی۔

محکمہ کالجز سندھ کے مراسلے کے مطابق سندھ ویمن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کالجز میں طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔

دوسری جانب  سندھ ویمن ڈیولپمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے کی تربیت کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔