Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان

شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ 4،5 روز کے اسپیل میں 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ 4،5 روز کے اسپیل میں 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا  جب کہ 4،5  روز کے اسپیل میں 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 17 یا 18 اگست سے مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

اس کے علاوہ مون سون کے چوتھے اسپیل سے بلوچستان کے علاقے سوراب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے۔

مزید خبریں :