11 اگست ، 2022
ڈی جی آئل اینڈ گیس ڈویژن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو ملک میں موجود پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس محمد عبدالقادر کی زیر صدارت ہوا، ڈی جی آئل اینڈ گیس ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں ڈیزل کے 47 دن کا اسٹاک اور پیٹرول کے 27 دن کا اسٹاک موجود ہے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم جب سیکرٹری پاور تھے تب بھی کمیٹی میں نہیں آتے تھے، سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ جھوٹے آدمی ہیں۔
انہوں نے کہا جب یہ سیکرٹری پاور تھے تو میرے خلاف حماد اظہرکو وزیراعظم کے پاس لےکر جاتےتھے۔
تاہم وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کی عدم شرکت کے باعث سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس برخاست کر دیا گیا۔