11 اگست ، 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نبی ﷺ نے تمام غیر مسلموں سے میثاق مدینہ کیا، انسانی معاشرہ ہوتا ہی تب ہے جب اس میں انسانیت ہو۔
عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ہوتا ہے کہ سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو؟ انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چھوٹی سی بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا، 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، 13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے اندر اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔