Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

مہران یونیورسٹی جامشورو کا طالبعلم مبینہ طور پر خون عطیہ کرنے کے بعد انتقال کرگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مہران یونیورسٹی جامشورو کا طالبعلم  مبینہ طور پر خون عطیہ کرنے کے بعد انتقال کرگیا۔

ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ یونیورسٹی میں خون کا عطیہ دینے کے بعد طالبعلم کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ انتقال کرگیا۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں ہرسال بلڈ ڈونیشن کیلئے کیمپ لگایا جاتا ہے،طالبعلم نے خون کا عطیہ صبح دیا تھا لیکن اس کی موت یونیورسٹی میں نہیں ہوئی۔

 ترجمان  یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ موت طبعی بھی ہوسکتی ہے تاہم اس کا  تعین ڈاکٹرز ہی کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب لمس اسپتال جامشورو  کے اے ایم  ایس کا کہنا ہے کہ طالبعلم نے خون کا عطیہ دیا پھر کلاس اٹینڈ کی لیکن بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر اسے  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  دم توڑ گیا۔

اے ایم ایس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :