Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

اسٹیل ٹاؤن میں کار سوار افراد 19 سالہ لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

پولیس کے مطابق مرنے والی لڑکی شناخت 19 سال کی کائنات کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پپری بن قاسم کی رہائشی ہے— فوٹو : فائل
پولیس کے مطابق مرنے والی لڑکی شناخت 19 سال کی کائنات کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پپری بن قاسم کی رہائشی ہے— فوٹو : فائل

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں کار سوار افراد 19 سال کی لڑکی کی لاش نجی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت کائنات کے نام سے ہوئی ہے۔

اسٹیل ٹاؤن کے نجی اسپتال میں کار سوار افراد نوجوان لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والی لڑکی شناخت 19 سال کی کائنات کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پپری بن قاسم کی رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی اسپتال کے قریب ہی موجود امام بارگاہ سے نکلی تو اسے ہارٹ اٹیک ہوگیا جس کے باعث وہ گرگئی، قریب موجود لوگوں نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں میڈیکل کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔