کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل 

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار  بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق رات گئے ائیر پورٹ پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس کے علاوہ ماڈل کالونی،ملیر ،گلشن حدید، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت متعدد علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

شاہ فیصل کالونی،بہادرآباد، نرسری،کلفٹن،گلشن اقبال اور فیڈرل بی ایریا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے۔

اس کے علاوہ نمائش چورنگی،گرومندر ، لیاقت آباد، عائشہ منزل،کریم آباد اور اطراف میں بھی بارش شروع ہوئی۔

مزید خبریں :