Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

سوات کے مختلف علاقوں میں طالبان کی واپسی، شہریوں کو بھتے کی کالز موصول

مالاکنڈ ڈویژن میں علاقہ مکینوں کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز موصول ہونے لگی ہیں جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے/ فائل فوٹو
مالاکنڈ ڈویژن میں علاقہ مکینوں کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز موصول ہونے لگی ہیں جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے/ فائل فوٹو

سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں طالبان کی واپسی کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مالاکنڈ ڈویژن میں  علاقہ مکینوں کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز  موصول ہونے لگی ہیں جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔

ادھر لوئر دیر کے علاقے میدان میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کے لیے تحصیل میدان میں ایکشن کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا اور ساتھ ہی 16 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :