12 اگست ، 2022
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے شوہر عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ، کرن کے اکاؤنٹ پر اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے۔
بعد ازاں اداکارہ نے شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔
دوسری جانب کرن اشفاق کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی افسردہ اسٹوریز بھی ان خبروں میں اضافے کا باعث بنی جس کے باعث متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
تاہم اس حوالے سے فی الحال کرن اور عمران اشرف کی جانب سے کوئی بھی تصدیق یا تردید دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
واضح رہےکہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔