دنیا
Time 12 اگست ، 2022

حکومت پاکستان کا میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پرپاکستانی ہائی کمیشن میں دیا جائے گا— فوٹو: فائل
صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پرپاکستانی ہائی کمیشن میں دیا جائے گا— فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے لندن کے میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔

صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پرپاکستانی ہائی کمیشن میں دیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کے اعلان کے مطابق صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزازکمیونٹیز کی خدمت پر دیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزازپاک برطانیہ تعلقات بہتربنانے میں معاونت پر دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں اور وہ دوبار انتخابات جیت کر میئر منتخب ہوئے ہیں۔

صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

مزید خبریں :