12 اگست ، 2022
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کا امیدوار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار دانش خان ایم کیو ایم کے امیدوار مُعید انور کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حلیف جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ جس پارٹی کی دوسری پوزیشن ہوگی، اس کا امیدوار تمام جماعتوں کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔
سعید غنی کا کہنا تھاکہ اس حلقے سے مُعید انور اب اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
دوسری جانب پی پی امیدوار دانش خان نے فیصلہ تسلیم کرنے اور ایم کیو ایم امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں ضمنی انتخاب 21 اگست کو ہوگا۔