Geo News
Geo News

Time 12 اگست ، 2022
کاروبار

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

یہ معاہدہ 5 ارب ڈالر کا ابتدائی تجارتی ہدف حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا، تجارتی معاہدے سے نئی راہیں کھلیں گی: وزیراعظم— فوٹو: پی آئی ڈی
یہ معاہدہ 5 ارب ڈالر کا ابتدائی تجارتی ہدف حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا، تجارتی معاہدے سے نئی راہیں کھلیں گی: وزیراعظم— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا، ترک وزیرِ تجارت ڈاکٹر محمد ایم یو ایس اور نوید قمر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ 5 ارب ڈالر کا ابتدائی تجارتی ہدف حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا، تجارتی معاہدے سے نئی راہیں کھلیں گی۔

نوید قمر کہتے ہیں کہ معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مستحکم ہوگی۔

ترک وزیر تجارت نے بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔