کھیل
Time 13 اگست ، 2022

لیجنڈ پاکستانی کرکٹرز کی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ کے سابق مایاناز کھلاڑی صادق محمد، مشتاق محمد اور شعیب محمد کی ایک نجی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹرز ایک نجی تقریب میں موجود ہیں جہاں موسیقی کی دھن پر کرکٹرز  صادق محمد، مشتاق محمد اور شعیب محمد رقص کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جب کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے مشتاق محمد اور صادق محمد آپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ شعیب محمد ان کے مرحوم بھائی لٹل ماسٹر  حنیف محمد کے بیٹے ہیں۔

مزید خبریں :