13 اگست ، 2022
لاہور: پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے بعد لیگی رہنما رانا مشہود کے گھر بھی چھاپہ مارا ہے۔
رانا مشہود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مسلم ٹاؤن میں میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے لیکن میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہوں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور پولیس نے آج صبح وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔