لیاری میں کارروائی، مندر سے چوری ہونے والی مورتیاں برآمد

ملزمان نے کباڑیوں کو 1200 روپے کے عوض قیمتی مورتیاں فروخت کیں: پولیس— فوٹو: پولیس
ملزمان نے کباڑیوں کو 1200 روپے کے عوض قیمتی مورتیاں فروخت کیں: پولیس— فوٹو: پولیس

کراچی کے علاقے لیاری کے مندر سے چوری شدہ مورتیاں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں کارروائی کی گئی جس میں دیورام جی مندر سے 26جولائی کو چوری کی گئی مورتیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتارکیا ہے، برآمد شدہ مورتیوں کی مالیت 26 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کباڑیوں کو 1200 روپے کے عوض قیمتی مورتیاں فروخت کیں۔

مزید خبریں :