رحیم یار خان میں گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق

بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے: ریسکیو حکام— فوٹو: اسکرین گریب
بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے: ریسکیو حکام— فوٹو: اسکرین گریب

رحیم یارخان کے علاقے فیروزہ میں گڑھے میں پھنسی منی نس پر ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیروزہ مرکزی شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے منی بس سڑک پر گڑھے میں پھنس گئی تھی اورگڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر الٹ گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ منی بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :