14 اگست ، 2022
ملک بھر میں پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر کچھ دنوں سے ایک مزاحیہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے اداکار علی انصاری نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور قہقہے لگا دیے۔
کلپ میں ایک شخص اپنے دوست سے پوچھ رہا ہے کہ 14 اگست کس تایخ کو ہوگی جب کہ اس کے جواب میں دوست کہتا ہے کہ 14 اگست 19 تاریخ کو ہوگی اور نماز 8:30 بجے پڑھی جائے گی۔
علی انصاری نے اپنے انسٹا پیغام میں لکھا کہ آڈیو کو آخر تک سنیے گا، یہ مجھے ہنسا ہنسا کر مار دے گی۔
یہ کلپ چند روز سے بہت وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔