وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے: پرویز الٰہی کا اعلان— فوٹو: فائل
خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے: پرویز الٰہی کا اعلان— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

مزید خبریں :