دنیا
Time 15 اگست ، 2022

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم سے روشن

فوٹو:ا سکرین گریب
فوٹو:ا سکرین گریب

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی  کے موقع پر دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم  سے روشن کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ 

دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں :